ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اٹل بہاری واجپئی رہتے تو بی جے پی متکبر جماعت نہیں ہوتی: مایاوتی

اٹل بہاری واجپئی رہتے تو بی جے پی متکبر جماعت نہیں ہوتی: مایاوتی

Sat, 18 Aug 2018 11:02:01    S.O. News Service

لکھنؤ18اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے مفاد سے اوپر اٹھ کر معاشرے اور ملک کے مفاد میں کام کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ صحت مند رہتے تو بی جے پی شاید کبھی بھی اتنی عوام مخالف، تنگ نظر، گھمنڈی اورمفاد پرستانہ پالیسی والی پارٹی نہ ہوتی جتنی آج ہر طرف سے نظر آتی ہے۔مایاوتی نے سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نے کہاکہ اٹل بہاری طویل مدت سے بیمار چل رہے تھے۔ ایم پی، مرکزی وزیر اور پھر وزیر اعظم کے طور پر ان کی انمول شراکت کو لوگ مسلسل یاد کرتے رہے ہیں اور آگے بھی یاد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاعرانہ فکر کے حامل اٹل بہاری کی عوامی خدمات کو ہمیشہ ہی یاد کیا جاتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے ایک ایسے لیڈر تھے، جو ہندوستانی جن سنگھ اور بعد میں اس کی نئی شکل بی جے پی میں رہنے کے باوجود وسیع سطح پر احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ان کی مدت خاص طور پرپڑوسی ملک پاکستان و کشمیر سے متعلق پالیسیوں کو لوگوں نے مسلسل یاد کیا ہے اور اس کو ہمیشہ احترام کی نظر سے دیکھا ہے ۔


Share: